اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں شراب اسمگلروں کے خلاف مہم چلاکر پولیس نے دو
عورتوں سمیت تین افراد کو غیر قانونی طورپربنائی گئی شراب کے ساتھ گرفتار
کیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نندلال نے آج بتایا کہ چرکھاری
علاقے کے سوپا
میں زیر تعمیر زرعی پیداوار منڈی کے نزدیک سے کبوترا طبقے کی دو عورتیں
سرسوتی اور کلاوتی اپنے ڈیرے کے نزدیک غیر قانونی طورپر بنائی گئی شراب
فروخت کررہی تھیں۔ان کے پاس سے 20،20لیٹر کچی شراب برآمد کی گئی ہے۔